گھٹنے نہیں ٹیکوں گا ,ملکی بہتری کیلئے آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہوں ،عمران خان

ہماری اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ نہیں سیاست کیسے کرنی ہے ، ایسا لگتا ہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھتے ہیں ،باجوہ نے روس کیخلاف تقریریں کیں
جنرل باجوہ نے میری کمر میں چھرا گھونپا،مخالفین کی کوششوں کے باوجود پرویز الہٰی نے بے وفائی نہیں کی ، ،صحافیوں سے گفتگو
لاہور( صحافی ۔ پی کے نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ نہیں سیاست کیسے کرنی ہے ،ملک کی بہتری کیلئے آرمی چیف سے بات کرنے کے لئے تیار ہوں تاہم گھٹنے نہیں ٹیکوں گا، مگر ایسا لگتا ہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھتے ہیں ،جنرل باجوہ نے میری کمر میں چھرا گھونپا،باجوہ نے روس کیخلاف تقریریں کیں، آخری وقت تک کوشش کی گئی چوہدری پرویز الٰہی میرا ساتھ چھوڑ دیںمگر چوہدری صاحب نے کہا میں بے وفائی نہیں کرسکتا ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے میری حفاظت کرنی ہے وہی میرے دشمن ہیں چیلنج کرتا ہوں آرمی چیف میرے اور میری اہلیہ کیخلاف کرپشن کا کوئی کیس نکال کر دکھا دیں ایسا لگتاہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھتے ہیں ہماری اسٹیبلشمنٹ کو پتہ ہی نہیں سیاست کیسے کرنی ہے میں ملک کے مفاد کیلئے آرمی چیف سے بات کرنے کے لئے تیار ہوںمگر اگر کوئی یہ سمجھتاہے کہ میں گھٹنے ٹیک دوں گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے میں نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا میں بات کرنے کیلئے تیار ہوں مگر کوئی بات کرنے کے لئے تیار ہی نہیں ہے میری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جنرل باجوہ نے روس مخالفت میں تقریر کی اس تقریر پر ان کاکورٹ مارشل ہونا چاہیے فوج کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے مگر باجوہ نے میری کمر میں چھراگھونپا خبر آئی تھی کہ مجھے ائرپورٹ سے ہی گرفتار کرکے بلوچستان لے جانا چاہتے ہیں جیل میں ڈالنے سے ووٹ اور زیادہ پڑتے ہیں جان کے خطرے سے متعلق میری ریکارڈ شدہ ویڈیوز موجود ہیںیہ ویڈیوز بیرون ملک میں موجود ہیں اسلام آباد بذریعہ جہاز نہ جانے کا فیصلہ رات بارہ بجے کیا میری جان کو ان لوگوں سے ہی خطرہ ہے جن کی ذمہ داری میری حفاظت کرنا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ یہاں پر پوری ایری چوٹی کازور لگایا گیاکہ پرویز الٰہی میرا ساتھ چھوڑ دیں مگر چوہدری صاحب آخری ٹائم تک ثابت قدم رہے انہوںنے کہا کہ میں کسی صورت بے وفائی نہیں کرسکتا عمران صاحب نے ہمیں بہت عزت دی ہے ہم بھی ان کا ساتھ آخر تک نبھائینگے اب ہم ان کے ساتھ وفاداری نبھائینگے ۔ عمران خان نے کہا کہ ایک ساتھ ہی الیکشن ہوجائیں تو اس سے پیسے کی بچت ہوگی ہم نے پی ڈی ایم کے اپنے امپائرز ہونے کے باوجود الیکشن میں فتح حاصل کرینگے اوورسیز ووٹرز سارے ہمارے ساتھ ہیں ۔ عمران خان نے کہاکہ کسی بھی ملک کے دفاع کے لئے فوج کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے مگر یہاں معاملہ الٹاہے ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں مگر برابری کی بنیاد پر محمد بھی سلمان بھی میر ے ساتھ رابطے میں ہیں

Leave feedback about this

  • Rating