تارڑ پر 228 لگوا کر اسے سزا دلوائیں،فواد چوہدری، جی ٹھیک ، فیصل چوہدری
اسلام آبا د( صحافی ۔ پی کے نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اپنے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے متعلق آڈیو گفتگو سامنے آگئی ۔ مبینہ آڈیو گفتگو میں فواد چوہدری اپنے بھائی فیصل چوہدری سے کہہ رہے ہیں کہ اچھا ! میں نے کہاکہ ’سی۔جے‘ (چیف جسٹس) لاہور کہہ رہا ہے کہ میری کوئی جنرل کرائیں بندیال کے ساتھ اور دوسرا اپنا مظاہر کے ساتھ ڈار صاحب کے زریعے۔ اْن کو زر ا مل لیں۔ اْن سے کہیں کہ آپ کے ساتھ پورا ٹرک کھڑا ہے۔ آپ بتائیں کیا کریں؟صبح اْن سے پوچھ کر مجھے بتانا جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ ہاں جی ۔فواد چوہدری نے کہا کہ میری زاتی تجویز یہ ہے کہ تارڑ پر تین چارجگہ استغاثہ کرائیں اور اس پر 228 لگوا کر اسے سزا دلوائیں تاکہ اِن پر پریشر تو آئے جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ ٹھیک ہے میں صبح کرلیتا ہوں۔ تاہم فواد چوہدری نے آڈیو کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جعلی ہے

Leave feedback about this