فواد چوہدری آڈیو لیک میں کہتا ہے سپریم کورٹ کے باہر ٹرک کھڑا کردینگے ، عوام اس ٹر ک کے چاروں ٹائر پنکچر کردے گی
مریم آئینہ دکھاتی ہے تو توہین عدالت یاد آجاتی ہے ، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنکال دیاگیا اور ایک شخص پلستر کا بہانہ بنا کر عدالتی فیصلے پائوں کی جوتی کے نیچے رکھ رہا ہے اسے کچھ نہیںکہا جاتا
مسلم لیگ (ن) الیکشن سے نہیں ڈرتی ہمارے شیر الیکشن کے لئے تیار ہیں ، پہلے انصاف کے تمام پلڑے برابر کرلو ،گوجرانوالہ میں ورکر تنظیمی کنونشن سے خطاب
گوجرانوالہ ( صحافی ۔ پی کے نیوز ) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے ، عمران خان کا لانگ مارچ اور جیل بھرو تحریک بری طرح ناکام ہوئیں ، پی ٹی آئی والوں کی آڈیو لیکس روز عوام کے سامنے لیک ہورہی ہیں، فواد چوہدری آڈیو لیک میں کہتا ہے سپریم کورٹ کے باہر ٹرک کھڑا کردینگے ، عوام اس ٹرک کے چاروں ٹائر پنکچر کردے گی ،مریم آئینہ دکھاتی ہے تو توہین عدالت یاد آجاتی ہے ،یہاں نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنکال دیاگیا اور ایک شخص پلستر کا بہانہ بنا کر عدالتی فیصلے پائوں کی جوتی کے نیچے رکھ رہا ہے اسے کچھ نہیںکہا جاتا ، مسلم لیگ (ن) الیکشن سے نہیں ڈرتی، ہمارے شیر الیکشن کے لئے تیار ہیں مگر پہلے انصاف کے تمام پلڑے برابر کرلو ۔ گوجرانوالہ میں ورکر تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو کہتے ہیں عوام ہمارے ساتھ نہیں وہ آج کاگوجرانوالہ کا کنونشن دیکھ لیں گوجرانوالوں نے ہمیشہ نواز شریف کے ساتھ وفا نبھائی 2018ء میں بھی جب ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تو اس وقت بھی گوجرانوالہ نے سیٹیں جیت کر وفا ثابت کردی ۔ مریم نواز نے کہا کہ گھڑی چور عمران خان کو سب سے پہلے گوجرانوالہ والوں نے ہی پہچانا تھا اور 2014ء کے دھرنے میں گوجرانوالہ سے چھپ کر نکلنا پڑا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تکلیف ہے مریم نواز نے یہ کہہ دیا وہ کہہ دیا بتائو پرویز الٰہی کی ویڈو سنی تھی جس میں وہ جج سے کیا گفتگو کررہا ہے اور یاسمین راشد کی ویڈیو بھی سنی کہ وہ کیا کہہ رہی ہے اب ٹرک سامنے آگیا ہے فواد چوہدری کی ویڈیو سنی ہیں اب یہ نہ کہنا جو ٹرک کورٹ کے سامنے کھڑا کیا وہ مریم نواز چلا رہی تھی انشاء اللہ اس ٹرک کے چاروں ٹائر پنچر کرکے اسے گھر بھیج دینگے اب مریم نواز کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں اب جہاں جہاں ٹرک چلتا دیکھو گئے آپ خود ہی سمجھ جائینگے مریم نواز جب شیشہ دکھاتی ہے تو توہین عدالت یاد آجاتی ہے گوجرانوالہ ڈویژن والو توہین عدالت تب نہیں ہوتی جب منتخب وزیراعظم نواز شریف ایک اقامہ رکھنے پر بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تخت سے نکال دیتے ہو بلکہ توہین عدالت تب ہوتی ہے جب ہر الیکشن میں تم جھوٹ بولتے ہو جائیدادیں چھپاتے ہو اپنی بیٹی چھپاتے ہوئے اسی جھوٹ کے ساتھ الیکشن لڑیں تم نے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی آج گوجرانوالہ میں عوام کے سامنے کھڑی ہے تمہاری بیٹی کہاں کھڑی ہے جو بیٹی سامنے نہیں لاسکتا اس کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتا وہ پاکستان کو کیا انصاف دے گا اور اپنے گھر کاجھوٹا سرٹیفکیٹ جمع کراتا ہے یہ توہین عدالت ہوتی ہے جب جھوٹا بیان حلفیہ جمع کرایا جاتا ہے ۔ توہین عدالت اس وقت نہیں ہوتی جب نواز شریف اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر دو سو سے زائد پیشیاں بھگتا ہے بلکہ توہین عدالت تب ہوتی ہے کہ جب عدالت کے بار بار بلانے کے باوجود کورٹ کے احکامات کو یہ پائوں تلے رونددیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نکالنا تھا کوئی بہانہ تو تلاش کرکے لاتے تو پانامہ سے کیا نکلا اقامہ اور ہم بات بیٹی کے لئے روز روز عدالت لگتی تھی مانیٹرنگ جج بیٹھتا تھا اس وقت توہین عدالت نہیں ہوتی تھی ۔ جب بیوی بستر مرگ پر بھی اس وقت نواز شریف بیوی چھوڑ کر عدالت کے احترام میں آیا اور کہا جاتا تھا کہ ایک گھنٹے میں نواز شریف پیش ہو اور بے گناہ ہونے کے باوجود بھی نواز شریف ایک گھنٹے میں پیش ہوتا تھا اور یہاں عدالت لاڈے کو بلا بلا کر تھک گئی مگر یہ پیش ہونے کو تیار نہیں چھ مہینے ہوگئے اس کی ٹانگ کا پلستر نہیں اتر رہا تم نواز شریف اس کی بیوی اور بیٹی کامذاق اڑاتے تھے اب اپنی حالت دیکھ لو مکافات عمل دیکھ لو تمہارا ٹانگ کاپلستر ہی نہیں اتر رہا ۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران کافیصلہ کیا قیامت کے دن پر چھوڑ دیں کیا اس سے کوئی پوچھنے والا ہے اس کو کوئی پکڑنے والا ہے یہ دوہرا معیار کیوں ہے آج جس شخص کو بچایا جارہا ہے جب حکومت سے نکلا تو کہا امریکہ نے میری خلاف سازش کی سائنفر آگیا کہتا تھا جھکیں گے نہیں اب پائوں پکڑ کر امریکہ سے معافیاں مانگ رہا ہے کل وہ زمان پارک (ضمانت پارک) میں بیٹھ کر امریکیوں سے ملاقاتیں کررہا تھا لوگوں کو کہتا تھا غلامی کی زنجیریںتوڑ دو لوگوں کی گاڑیوں پر سٹیکر لگا کر خود امریکہ سے معافی مانگ کر پتلی گلی سے نکل گیا پھر لانگ مارچ ناکام ہوگیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ کل جیل بھرو تحریک بھی اپنی آہوں سسکیوں کے ساتھ اختتام کو پہنچی اور کہتا ہے جیل بھرو تحریک معطل کردی تحریک شروع ہی نہیں ہوئی تم نے ختم کیسے کردی تاریخ میں کہتے تھے جیل بھرو تحریکیںکامیاب ہوتی تھیں مگر میں نے اس سے ناکام جیل بھرو تحریک نہیں دیکھی کارکن جیلیں بھریں اور تم بیٹھ کر جیبیں بھرو اور جس اسمبلی سے جس اکڑ سے نکلا تھا اب رو رو کر اس اسمبلی میں واپس جانے کی منتیں کررہا ہے کیا یہ سارے فیصلہ ایک ذہنی صحت مند شخص کے ہوسکتے ہیں ایسے شخص کی درخواستیںنہیں سنتیں ایسے شخص کو پاگل خانے میں بھرتی کراتے ہیں جوشخص اپنے ہوش و خواس میں نہ رہتا ہو منشیات کاعادی ہو ایسے شخص کے ہاتھ میںبائیس کروڑ عوام کی قسمت دی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ستر سال کے قرضے چار سال میں لے کر کہتا ہے ڈالر کا ریٹ کیوں بڑھ رہا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ جھوٹا معاہدہ کرکے کہتا ہے مہنگائی کیوں بڑھ رہی ہے معیشت کی تباہی کیوں ہوئی نواز شریف کو جسٹس کھوسہ ، جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ مل کر سازش کے تحت نکالا اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اس کے ساتھ مل کر سازش کرکے نواز شریف کوہٹانے والے اتنی جرات رکھتا ہے کہ پوچھے پاکستان کیوںنیچے جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کبھی پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو تھا آج وہ پاکستان تحریک انصاف کا صدر ہے جو آج بھی اس کے سہولت کار ہے قوم ان سے سوال کررہی ہے کیوں ایک ایسے شخص کو بچانا چاہتے ہو جس شخص کی کشتی گہرے پانیوں میںڈوب چکی ہے وہ خود تو ڈوب گیا اس کو پتہ ہے وہ ختم شد ہوگیا اس کے سہولت کار اس کو کیوں بچانا چاہتے ہیں اب بھی سنبھل جائو یہ تمہیں بھی لے کر ڈوبے گا ۔ انہوںنے کہا کہ الیکشن جب بھی آئے گوجرانوالہ تیار ہیں انشاء اللہ گوجرانوالہ بھی تیار ہے مسلم لیگ (ن) بھی تیار ہے اور مسلم لیگ (ن) کے شیرو اور شیرنیوں ہماری وہ واحد جماعت ہے جو الیکشن کے لئے میدان میں اتر چکی ہے اور جیت کر دکھائے گی ۔ہمیں کہتے ہیں الیکشن سے ڈرتے ہیں خود چوہے کی طرح بل میں چھپ کر بیٹھ گئے ہیں اب اپنا انتخابی نشان چوہا چھوڑ کر ٹرک رکھ لو میں آدھے سے زیادہ پنجاب کے دورے مکمل کرچکا ہو اور گوجرانوالہ والوںجو شخص نواز شریف ہر جھوٹے مقدمے میں سچا ثابت ہواور جوشخص پاکستان کا سب سے بڑا مجرم ہے وہ آج بھی دندتا پھر رہا ہے مجھے نہیں پتہ تھا اس کی ٹانگ کا پلستر اتارنے کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ چاہیے اور جو پلستر پانچ مہینے سے نہیں اتر رہا تھا وہ سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے سے اتر گیا اب جلسے جلوس کرنے کا وقت آیا تو پلستر اتر گیا ۔گوجرانوالہ والو میرا ساتھ دو نواز شریف کاساتھ دو شہباز شریف کا ساتھ دو عدل کا ساتھ دو انصاف کا ساتھ دو یہ نہ ہومریم نواز شریف کو یہ مہم اس نعرے پر چلانی پڑے کہ الیکشن ضرور کروائو مگر پہلے ترازو کے دونوں پلڑے ایک جیسے برابر کرو وعدہ کرو نواز شریف کے لئے انصاف لے کر رہو گئے مریم نواز کا ساتھ دو گے اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو ۔

Leave feedback about this