عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا
اسلام آباد (صحافی ۔؛ پی کے نیوز)لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا، اسلام آباد پولیس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب پر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے ، ان کے خلاف مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب کو اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور نفرت پھیلانے کا کیس میں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیل کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب کی لیگل ٹیم بھی عدالت پیش ہوئی اس دوران عدالت میں پراسیکوٹر عدنان کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب کے خلاف مقدمہ کا متن پڑھا،نجی ٹیلیویژن پر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب بطور مہمان موجود تھے ،ان کے بیان سے حکومت کے خلاف نفرت پھیلائی گئی ،حکومت اپوزیشن اور سرکاری ملازمین کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کی گئی،امجد شعیب کے بیان سے تین گروہوں کے درمیان نفرت پھیلائی جارہی ہے،ان پر لگی دفعات کے تحت 5 سال کی سزا ہوسکتی ہے، امجد شعیب کا فوٹوگرامیڑک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کروانا ہے فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ لاہور سے کرواناہے ۔ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب کے وکیل مدثر خالد عباسی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے ملزم کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی،

Leave feedback about this