لندن (صحافی ۔ پی کے نیوز) برطانوی اسکرین رائٹر جمائمہ گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ سجل علی بہت ہی باصلاحیت اور شاندار اداکارہ ہیں۔جمائمہ گولڈ اسمتھ نے حال ہی میں اپنی رومانوی کامیڈی فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ کے ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی۔ اْنہوں نے ایونٹ میں سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سجل بہت ہی باصلاحیت اور شاندار اداکارہ ہیں، سجل نے فلم کے لیے ہمیں زوم پر آڈیشن دیا تھا اور مجھے یاد ہے کہ اس آڈیشن کو دیکھ کر پروڈیوسر نے کہا تھا کہ یہ کیا زبردست انداز میں بڑے بڑے آنسو بہاتی ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ ارینج میریج سے متعلق اس کہانی میں جس کردار کے لیے سجل کو کاسٹ کرنا تھا وہ اس کردار کے لیے ایک زبردست انتخاب ثابت ہوئیں۔جمائما گولڈ اسمتھ نے سجل علی کا موازنہ لیلی جیمز کے ساتھ کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں ان دونوں کی جوڑی بہت زبردست رہی
Leave feedback about this