احتساب عدالت نے نواز شریف کیخلاف ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا
لاہور (صحافی ۔ پی کے نیوز) پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف 7 درخواستوں میں اہم پیش رفت احتساب عدالت نے نیب ایکٹ 2022 کے عدالتی دائرہ اختیار ختم ہونے پر نواز شریف کیخلاف ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا میر شکیل الرحمان سمیت دیگر ملزمان اس ریفرنس سے بری ہو چکے تھے اور نواز شریف پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار پائے تھے ۔احتساب عدالت نے نواز شریف اور دیگر کیخلاف ریفرنس واپس نیب کو بھجوا دیا عدالت نے قرار دیا کہ نیب ایکٹ 2022 کے تحت احتساب عدالت کو اس ریفرنس پر سماعت کا اختیار نہیں ہے احتساب عدالت کو پچاس کروڑ سے کم رقم کے کیس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے احتساب عدالت کے جج راؤ عبد الجبار نے فیصلہ سنایا اس ریفرنس میں ملزمان میر شکیل الرحمان اور دیگر پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ پیش نہ ہونے پر نواز شریف کو عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا تھا نواز شریف کے عزیز یوسف عباس اور دیگر نے بطور اعتراض کنندگان درخواستیں دائر کر رکھی تھی درخواست گزاروں کی جانب سے قاضی مصباح ایڈووکیٹ پیش ہویے درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی سے ہمارے حقوق متاثرہ ہو نگینیب آرڈینس 2022 کے تحت یہ کیس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اس ریفرنس میں ملزمان پر 13 کروڑ کی کرپشن کا الزام تھا پلاٹس الاٹمنٹ ریفرنس کے دیگر تمام ملزمان بری ہو چکے ہیں نواز شریف کو بھی بری کیا جائے اور منجمد اثاثہ جات بحال کیئے جائیں

Leave feedback about this