جمائما خان کا چند روز میں پاکستان آنے کا فیصلہ

جمائما خان کا چند روز میں پاکستان آنے کا فیصلہ
لندن (صحافی ۔ پی کے نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے جلد پاکستان جانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔جمائما کی رومانوی کامیڈی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ ‘ کا رنگا رنگ پریمیئر لندن میں لیسٹر اسکوائر کے اوڈین لکس سینما میں ہوا۔لندن میں ہونے والے پریمیئر میں فلم کی پوری کاسٹ نے بھرپور شرکت کی، لیکن پنک کارپٹ پر توجہ کا مرکز بنی فلم کی پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر جمائما خان جو اپنے بچوں سلمان ، قاسم اور ٹیریان وائٹ کے ہمراہ آئیں۔ جمائما ان دنوں اپنی فلم کی پروموشن کے لیے انٹرویوز بھی دے رہی ہیں۔جمائما نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مختلف جوڑوں کے رشتے کراتی ہیں۔جمائما کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانیوں کے رشتے کرانے شروع کردیے ہیں اور وہ اس کام میں ماہر ہیں۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ حال ہی میں ایک پاکستانی جوڑے کا رشتہ کرایا ہے اور وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔۔آج کے زمانے میں ارینج میریج کی گنجائش موجود ہے جہاں جوڑوں کے درمیان حقیقی پیار موجود ہو اور زبردستی شامل نہ ہو۔جمائما نے مزید کہا کہ انہوں نے پوری کوشش کی کہ لاہور کی ثقافتی خوبصورتی کو دنیا کو دکھائیں۔جمائما نے مزید کہا کہ خاص طور پر پاکستانیوں کی طرف سے فلم کے فیڈ بیک نے مجھے بہت متاثر کیا۔وہ آئندہ چند روز میں پاکستان کا دورہ کریں گی جہاں ان کی فلم کی نمائش کی جائے گی۔

Leave feedback about this

  • Rating