پاک فوج کا ترکیہ اور شام میں ریسکیو اینڈ ریلیف مشن جاری
11 مقامات پر سرچ آپریشن میں 10 مزید لاشیں ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دی گئیں
اسلام آباد (صحافی ۔ پی کے نیوز) پاک فوج کا ترکیہ اور شام میں ریسکیو اینڈ ریلیف مشن جاری ہے ۔تفصیل کے مطابق پاک فوج کا ترکیہ کے شہر ادیامان میں ریسکیو آپریشن جاری ہے مزید 11 مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا اور 10 مزید لاشیں ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔ مجموعی طور پر 88 جگہوں پر سرچ آپریشن کیا گیا جبکہ 37 جگہوں پر ریسکیو آپریشن کیا گیا ۔ پاک فوج کی امدادی اور ریسکیو ٹیموں نے اب تک 8 لوگوں کو زندہ نکال لیا ۔ 134افراد لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔ پاکستان آرمی بمع سول سوسائٹی ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے میدان عمل میں پیش پیش ہے ۔ 18 ٹن امدادی سامان جس میں سردیوں کے خیمے ،4 ٹن ادویات ،کفن ، گرم کپڑے سلیپنگ بیگ اور جیکٹس شامل ہیں PIA کی پرواز کے ذریعے شام کے لئے بھجوایا گیا

Leave feedback about this