پاکستان پیپلز پارٹی کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
فیصلہ پی پی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہوا، سینئر قائد اجلاس میں شریک ہوئے
اسلام آباد (صحافی ۔ پی کے نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق فیصلہ پی پی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہوا، یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک ہوئے، ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا باضابطہ اعلان پی پی قیادت کرے گی۔پارلیمانی بورڈ کا ویڈیو لنک اجلاس بلاول بھٹو کے زیرصدارت ہوا، یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری کے علاوہ فرحت اللہ بابر، مخدوم احمد محمود، فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔

Leave feedback about this