صدر مملکت کو آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات کروانی چاہئیے،فوادچوہدری
آرمی چیف جنرل عاصم منیر چاہیں گے تو ہی عمران خان ان سے ملیں گے،پی ٹی آئی رہنما کی گفتگو
اسلام آباد (صحافی ۔ پی کے نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو موجودہ آرمی چیف اور عمران خان کے درمیان ملاقات کرانے کے لیے کوشش کرنی چاہئیے۔نجی ٹی وی کے مطابق فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر چاہیں گے تو ہی عمران خان اْن سے ملیں گے۔100 فیصد فوج کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، زبردستی تو آرمی چیف کے دفتر کے باہر جا کر نہیں بیٹھ سکتے۔اسٹیبلشمنٹ سے بہتری کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو کوشش کرنی چائیے۔مجھے ڈر ہے کہ جو حالات ہیں اگر کوئی ایک واقعہ ہو گیا تو پھر یہ حالات کسی کنٹرول میں نہیں رہیں گے۔عملی طور پر پاکستان ایک بنانا ری پبلک بن چکا ہے، حقائق تک پہنچنا بہت مشکل ہو گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں عمران خان غیر جانبدار رہنا چاہتے تھے۔اب بھی حکومت میں آ کر فوج کے ساتھ مل کر چلنا ہو گا۔سسٹم کے ساتھ چلنا ہے تو آرمی چیف کے ساتھ بھی بیھٹنا پڑے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ مجھ پر اور شیخ رشید پر ہونے والے کیسز بڑے ہی مضحکہ خیز ہیں ، بعض اوقات طاقتور لوگ غلط فیصلے کر جاتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ عمران خان کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکتا

Leave feedback about this