وزیرستان میں دہشتگردوں کا سی ٹی ڈی پر حملہ، جوابی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک

ٹی ٹی پی کے دو دھڑوں میں تصادم ، 4اہم کمانڈروں سمیت8 دہشتگرد ہلاک،شمالی وزیر ستان میں ایک دہشتگرد فورسز کے ہاتھوں مارا گیا
شمالی وزیرستان سے3دہشتگرد گرفتارہو گئے ،قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد، لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ ناکام
پشاور(صحافی ۔ پی کے نیوز)شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور تین کو گرفتار کرلیا گیا،لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ پشاور خود کش دھماکے میں معصوم نمازیوں کی شہادت اور قر آن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر ٹی ٹی پی کے دو دھڑوں میں جن تصادم کے نتیجے میں 4اہم کمانڈروں سمیت8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردووں کی موجودگی کی اطلاعت پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا جس کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک کردیا گیا جبکہ 3گرفتارکر لئے گئے ، ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمدکیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے انکشافات پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ادھر لکی مروت میں بخمل احمد زئی پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا ۔12دہشتگرد وں نے حملہ کیا جسے پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے پسپاکر دیا گیا ۔ دوسری جانب پشاور خود کش دھماکے میں معصوم نمازیوں کی شہادت اور قر آن پاک کی بے حرمتی پر ٹی ٹی پی کے 2دھڑوں میں آپس میں جنگ ہوگئی جس کے نتیجے میں 4اہم کمانڈروں سمیت8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

Leave feedback about this

  • Rating