بجلی صارفین پر3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج لگے گا,گیس کی قیمتیں بڑھانے کی بھی منظوری

بجلی صارفین پر3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج لگے گا,گیس کی قیمتیں بڑھانے کی بھی منظوری
وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے 76ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری دی،کابینہ ڈویژن کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری ،بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کیلئے 40 ارب کی گرانٹ منظور
اسلام آباد(صحافی۔ پی کے نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے 76ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری دیدی، ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک سمیت بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں آئندہ 4 ماہ میں کی جائیں گی، رقم پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض پر سود کی مد میں وصول کی جائے گی، وفاقی کابینہ سے کابینہ ڈویژن کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی، صارفین سے اضافی سرچارج کے ذریعے مارچ سے جون2023کے دوران وصولیاں کی جائیں گی، بجلی صارفین پر3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگے گا، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی ایک روپے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگانے کی بھی منظوری دی ہے ۔ایک روپے فی یونٹ کا اضافی سرچارج آئندہ مالی سال 2023-24 کیلئے لاگو ہو گا، وصولیاں300 سے کم یونٹ والے بجلی صارفین سے نہیں کی جائیں گی، کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی اضافی سرچارج کا اطلاق ہوگا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کیلئے 40 ارب کی گرانٹ منظور، جی 20 ممالک سے DSSI اقدام کے تحت قرض ری شیڈول کی بھی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیئے جانے سے عالمی مالیاتی فنڈ کی ایک اور شرط پوری ہو گئی۔

Leave feedback about this

  • Rating