پاکستان سپر لیگ : تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، صرف دس دن باقی

پاکستان سپر لیگ : تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، صرف دس دن باقی
لاہور (صحافی ۔ پی کے نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے شروع ہونے میں محض دس دن باقی رہ گئے جس کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیموں نے کراچی میں پریکٹس کی۔ملتان میں ملتان سلطانز اور لاہور میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے خوب پریکٹس کی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی نئی کِٹ متعارف کرادی ۔پی ایس ایل کا آغاز 13فروری بروز پیر کو رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ملتان میں ہوگا، پہلا ٹاکرا ملتان سلطانز اور دفاعی چمپئن لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔علاوہ ازیں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی ٹرافی کی لاہور کے تاریخی شالیمار باغ میں رونمائی ہوئی تھی ۔ چوبیس قیراط سونے کی ٹرافی پاکستان میں تیار کی گئی ہے جو زرقون کے پتھروں سے مرصع ہے۔ #/s#

Leave feedback about this

  • Rating