فاطمہ ثریا بجیا کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے
کراچی (صحافی ۔ پی کے نیوز) معروف ادیبہ اور ڈرامہ نویس فاطمہ ثریا بجیا کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے۔ ان کے لکھے ہوئے ڈرامے آج بھی مداحوں میں مقبول ہیں۔
معروف ادیبہ اور ڈرامہ نویس فاطمہ ثریا بجیا نے جو لکھا، خوب لکھا اور امر کردیا۔ ان کی تحریر جب ڈرامائی شکل اختیار کرتی تو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں لے لیتی۔
شفقت بھری اور دلوں میں گھر کر جانے والی شخصیت فاطمہ ثریا بجیا انیس سو تیس میں حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں۔ پی ٹی وی کے ڈرامے قصہ جہار درویش سے سیریل لکھنے کا آغاز کیا۔
ثریابجیا کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں شمع، افشاں، عروسہ، زینت، گھر ایک نگر آج بھی ناظرین کو روز اول کی طرح یاد ہیں۔
ادبی خدمات کے صلے میں انہیں ہلال امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔ دس فروری دو ہزار سولا کو یہ روشن ستارہ ہمیشہ کیلیے بجھ گیا۔ مگر ان کے فن و ادب کی خدمات رہتی دنیا تک لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔
دس فروری انیس سو سولا وہی دن ہے جب فاطمہ ثریا بجیا مداحوں کو اداس کرکے دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
Leave feedback about this