عمران خان کے غلط فیصلوں سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، مریم اورنگزیب

عمران خان کے غلط فیصلوں سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، مریم اورنگزیب
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے انٹرویو سے متعلق علم نہیں،انٹرویو دیکھ کر اس پر ردِعمل دوں گی
صحافیوں کو تنخواہ نہیں دینے والے اداروں کے اشتہار بند کردینگے،وفاقی وزیر اطلاعات
ایبٹ آباد ( صحافی ۔ پی کے نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے یوٹرن کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے، ان کی خواہشات نہیں آئین کے مطابق کام ہوگا،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے انٹرویو سے متعلق علم نہیں،انٹرویو دیکھ کر اس پر ردِعمل دوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد میں پریس کانفر نس کے دوران کیا ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس ہم نہیں عمران خان گئے تھے اور ان کے غلط فیصلوں سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں آئی ایم ایف معاہدہ توڑ کر معاشی مسائل پیدا کیے گئے تھے جس کی وجہ سے آج پاکستان کے عوام مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینے کے بعداب کیا لینے آرہے ہیں؟ انہوں نے یوٹرن کے علاوہ کچھ نہیں کیا لیکن کی خواہشات نہیں آئین کے مطابق کام ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی کام کررہے ہیں تاہم صحافیوں کو تنخواہ نہیں دینے والے اداروں کے اشتہار بند کردینگے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔صحافی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے انٹرویو سے متعلق سوال پر انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے انٹرویو سے متعلق علم نہیں،انٹرویو دیکھ کر اس پر ردِعمل دوں گی۔

Leave feedback about this

  • Rating