پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

لاہور(صحافی ۔ پی کے نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔لاہور کے تاریخی شالامار باغ میں ہونے والی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، کرکٹر شعیب ملک، شان مسعود کے ساتھ معین خان، عاقب جاوید، فرنچائز مالکان اور اعلیٰ عہدداران شریک تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ 25 قیراط سونے اور 9 ہزار 907 زرغون نگینوں سے جڑی نئی ٹرافی پہلے سے زیادہ دیدہ زیب تیار کی گئی ہے، ٹرافی کے 3 پلرز قومی ٹیم کے اتحاد، مضبوطی اور جذے کے عکاس ہیں جبکہ بیک سائیڈ پر بڑا پلر ٹیم کی کامیابی کیلئے سخت محنت اور لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Rating