پاکستان کا ماسکو میں افغانستان پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ

پاکستان کا ماسکو میں افغانستان پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ
پاکستانی ناظم الامور کی افغانستان سے واپسی اور بھارت میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا
ترکیہ اورشام میں ہمارے سفارتخانے تمام متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں ،پاکستانی کمیونٹی بھر پور مدد کررہی ہے، ہفتہ وار بریفنگ
اسلام آباد ( صحافی ۔ پی کے نیوز )ترجمان دفتر خارجہ نے آرمی چیف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت اور پاکستانی ناظم الامورکی افغانستان واپسی کے حوالے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،پاکستان افغانستان اورایران کے ساتھ سیکیورٹی سمیت اہم امورپربات چیت کررہا ہے،، ساری تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں۔ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ واربریفنگ کے دوران بتایا کہ ترکیہ اورشام میں ہمارے سفارتخانے تمام متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اورمتحرک کردارادا کررہے ہیں، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپورمدد کی جارہی ہے۔ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کے حوالے سے تجویززیرغورہے، تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا،، ترکیہ میں زلزلے کے بعد 23 پاکستانیوں کوملبہ زندہ نکالا گیا،، 16 پاکستانیوں کواستنبول منتقل کیاجارہا ہے جبکہ 16 کوپاکستان لایا جا رہا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی وسفارتی مدد جاری رکھے گا،، بھارت میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،، وزیرخارجہ کی شرکت بارے فیصلہ ہوتے ہی آگاہ کیا جائے گا۔ ممتاززہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان اورایران کے ساتھ سیکیورٹی سمیت اہم امورپربات چیت کررہا ہے،، تمام تفصیلات نہیں بتائی جاسکتی،، افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے پرحملے میں زخمی ہونے ناظم الامورعبید اللہ نظامانی کی واپسی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل 15 سے 16 فروری تک دورہ پاکستان میں اعلی سطح کی میٹنگزاورملاقاتیں کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے دورہ امریکہ کا علم نہیں، آئی ایس پی آر بہتر بتا سکتا ہے۔#

Leave feedback about this

  • Rating