ملک میں 20 دن کا پیٹرول اور 29 دن کا ڈیزل موجود ہے، مصدق ملک

ملک میں 20 دن کا پیٹرول اور 29 دن کا ڈیزل موجود ہے، مصدق ملک
اکیس ایف ا?ئی ا?ر کٹی ہیں، غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں
اسلام آباد(صحافی ۔ پی کے نیوز )وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں 20 دن کا پیٹرول اور 29 دن کا ڈیزل موجود ہے۔2 اضلاع میں مختلف جگہوں پر انسپکشنز کی گئیں، ایک ضلع میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جن کے پاس ذخیرہ موجود تھا۔یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ملک میں پیٹرول کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔مصدق ملک نے کہا کہ دوسرے ضلع میں ایک پیٹرول پمپ سیل اور 5 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا، 6 پیٹرول پمپس کو سیل بھی کردیا گیا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ وہاڑی میں غیر قانونی 8 اسٹوریجز کو سیل کیا گیا، پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے سربراہ سے بات کی ہے، کسی کو بے جا تنگ نہیں کیا جائے گا۔مصدق ملک نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے سربراہ نے ہمیں تعاون کا یقین دلایا ہے، 21 ایف ا?ئی ا?ر کٹی ہیں، غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں

Leave feedback about this

  • Rating