شاداب خان بارات لے کر اپنی دُلہن لینے پہنچ گئے

لاہور(صحافی ۔ پی کے نیوز)قومی کرکٹر شاداب خان بارات لے کر اپنی دُلہن لینے پہنچ گئے۔سوشل میڈیا پر شاداب کی بارات کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں سفید شیروانی اورسفید رنگ کا ہی قلا پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔بارات کی آمد پر شاداب کے سسر اور سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے ان کا استقبال کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز شاداب خان کی مہندی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں حسن علی کی اہلیہ نے شاداب کے ہاتھ پر مہندی لگائی۔شاداب خان کی مہندی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرلاس سے قبل حارث رؤف، شان مسعود اور پھر شاہین شاہ آفریدی شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔قومی کرکٹر شاداب خان نے اپنی بارات کی تصاویر شیئر کردیں۔ دلہے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے سب سے پہلے اللّٰہ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے تحریر کیا کہ ’آج کا دن میرے اور میرے اہلِ خانہ کے لیے ایک مبارک دن ہے۔ شاداب خان نے اپنے پیغام میں بتایا کہ آج ان کی بارات ہے۔ شاداب خان کی مہندی کی ویڈیو وائرلساتھ میں شاداب نے یہ بھی لکھا کہ ’امید ہے کہ میں اپنی بہترین اہلیہ کے لیے اچھا شوہر ثابت ہوجاؤں۔

Leave feedback about this

  • Rating