جان کو خطرہ، عمران خان ضمنی انتخابات کی مہم میں شریک نہیں ہوں گے
لاہور(صحافی ۔ پی کے نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران جلسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان اپنی جان کو خطرے کے پیش نظر ضمنی انتخابات کے لیے جلسوں میں خود شریک نہیں ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان سیاسی جلسوں میں براہ راست شرکت کے بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے سے شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی سینئر قیادت کی عمران خان سے ملاقات میں اس حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے۔عمران خان کا کہنا تھا موجودہ حکومت انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں، بروقت انتخابات کےانعقاد کے لیے صرف عدلیہ سے امید ہے۔

Leave feedback about this