پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کا لائسنس کینسل کردیں گے،مصدق ملک کی دھمکی
اسلام آباد (صحافی ۔پی کے نیوز) مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں 20دن کا پٹرول اور ڈیزل موجود ہے۔ کچھ لوگ پٹرول ذخیرہ کررہے ہیں، ابھی بھی وقت ہے پٹرول ذخیرہ کرنے والے رُک جائیں۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ریاست قدم اُٹھائے گی تو پھر آپ لوگ بیٹھ کر پریس کانفرنس کریں گے۔ خود دیکھیں ذخیرہ اندوزوں سے متعلق ہمارے مذہب میں کیا کہا گیا ہے۔وزیرمملکت پیٹرولیم نے کہا کہ عزت سے روٹی کمانے والوں کے حق پر ڈاکا ڈالاجارہاہے، چند لوگ ہیراپھیری میں ملوث ہیں،باقی توعزت دارلوگ ہیں، ذخیرہ اندوزوں کے متعلق قرآن میں جوکہا گیا اس مرتبہ وہ ہوگا۔مصدق ملک نے کہا کہ تیل کی قیمت اپنے مقررہ وقت پر ہی طے ہوگی۔ کچھ لوگوں کا خیال ہےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Leave feedback about this