پاکستان اور آئی ایم ایف میں اضافی ریونیو پر اتفاق ، آج اعلان ہو گا
وزیراعظم کی اہداف پر عملدرآمد کی یقین دہانی،ملاقات میں معاشی صورتحال، معاہدے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (صحافی ۔ پی کے نیوز) آئی ایم ایف وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر وزیر خزانہ، معاون خصوصی خزانہ، وزارت خزانہ، وزارت توانائی کے حکام بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے آئی ایم ایف وفد سے معاشی صورتحال پر بات چیت کی، اس کے علاوہ معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کو پروگرام مکمل کرنے اور اہداف پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف وفد کو اعتماد بحال کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی بھی یقین دہانی کروائی، وزیرخزانہ نے وفد کو معاشی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ توانائی حکام نے وزیراعظم کو نظرثانی شدہ گیس مینجمنٹ پلان پیش کیا۔زیراعظم شہباز شریف نے ترمیمی فنانس بل کی اصولی منظوری دے دی۔ علاوہ ازیں پاکستان نے آئی ایم ایف کو طے کردہ اہداف پورے کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 9ویں اقتصادی جائزہ کی تکمیل کا باضابطہ اعلان(بروزجمعرات) کو متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب تک کمی متوقع ہے۔

Leave feedback about this