خانیوال میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد عرفان مارا گیا
لاہور(صحافی ۔ پی کے نیوز)خانیوال میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد عرفان مارا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں مقابلہ ہوا جس میں انتہائی مطلوب دہشتگردمارا گیا ، ہلاک دہشتگرد سے کلاشنکوف ، دستی بم اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم عرفان کالعدم تنظیم کا سرغنہ تھا ، راولپنڈی کار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا ۔ مفرور ہونے والے دو سے تین دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے

Leave feedback about this