آئین کہتا ہے 90 دن میں الیکشن ہوں،یہ سب مل کر کہہ رہے ہیں الیکشن نہیں ہوں گے،عمران خان

الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار گرفتاریاں نہیں دیں گے، پی ٹی آئی کا فیصلہ
لاہور(صحافی ۔ پی کے نیوز)پاکستان تحریک انصاف کا جیل بھرو تحریک کے حوالے سے ایک اور یوٹرن پی ٹی آئی کا جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آگیا،ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اپنے موقف سے یوٹرن لیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں پارٹی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار گرفتاریاں نہیں دیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار گرفتاری دینے کی بجائے اپنی انتخابی مہم پر توجہ دیں گے۔اس حوالے سے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی امیدواروں کو فیصلے سے بھی آگاہ کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بوقت ضرورت جیل بھرو تحریک میں مرکزی اور صوبائی رہنماوں سمیت کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔

Leave feedback about this

  • Rating