اے پی سی کی تاریخ تبدیل،7 کے بجائے 9 فروری کو ہوگی

اے پی سی کی تاریخ تبدیل،7 کے بجائے 9 فروری کو ہوگی
اے پی سی میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جا رہی ہے
اسلام آباد (صحافی ۔ پی کے نیوز)دہشتگردی اور دیگر قومی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی،7 فروری کے بجائے 9 فروری کو ہوگی،ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج منگل 7 فروری کو ہونے والی اے پی سی کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے ،اے پی سی 7 فروری کے بجائے اب جمعرات 9 فروری کو ہوگی۔ اے پی سی میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کو بھی باضابط مدعو کیا گیا ہے۔ اے پی سی میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جا رہی ہے اور سردار ایاز صادق کے سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔ اے پی سی کے انعقاد کیلئے وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس دونوں مقامات کی تجویز زیر غور ہے، اے پی سی میں دہشت گردی کے خلاف متفقہ پالیسی اور اعلامیہ تیار کیا جائے گا

Leave feedback about this

  • Rating