مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
اسلام آباد(صحافی ۔ پی کے نیوز)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور ن لیگ کی تنظیم نو سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے درمیان ملاقات لاہور میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور ن لیگ کی تنظیم نو سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے مریم نواز کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ وزیراعظم شہبا ز شریف نے مریم نواز کو پنجاب میں ن لیگ کو فعال اور متحرک کرنے کیلیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا ، ملاقات میں سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے ناراض رہنما شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی وجہ سے پیدا ہو نیوالی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ کیاگیا۔

Leave feedback about this