ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑوں گا،شاہد خاقان عباسی
اختلاف کسی بھی جماعت کے لیے مناسب نہیں ہوتا،ہر جماعت کا طریقہ کار ہوتا ہے
مریم نواز لیڈر شپ پوزیشن میں آئی ہیں انہیں اسپیس چاہیے،رہنما ن لیگ کی گفتگو
اسلام آباد ( صحافی ۔ پی کے نیوز ) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کہ جہاں پارٹی ہو وہاں اختلاف ہوتا ہے، پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا ہے لیکن پارٹی کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ اسی پارٹی کے ساتھ رہوں گا،ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑوں گا، مریم نواز لیڈر شپ پوزیشن میں آئی ہیں انہیں اسپیس چاہیے۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختلاف کسی بھی جماعت کے لیے مناسب نہیں ہے۔ہر جماعت کا طریقہ کار ہوتا ہے،جب نئی نسل آتی ہے تو پرانے لوگوں کو کسی اور رول میں آنا پڑتا ہے۔اختلاف کسی بھی جماعت کے لیے مناسب نہیں۔مریم نواز کو جو عہدہ ملا ہے اس کے بعد انہیں کام کرنے کے لیے سپیس ملنی چاہئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پارٹی عہدے سے استعفی دیا، پوری عمر پارٹی کے ساتھ گزاری ابھی بھی پارٹی کے ساتھ ہوں۔ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑوں گا۔ دریں اثناء نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے دیا گیا کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔ میراخیال تھا کہ شہبازشریف ہی استعفے سے متعلق اعلان کر دیں گے نوازشریف کی جانب سے کیا گیا۔فیصلہ سب قبول کرتے ہیں، مستعفی ہونیکی وجوہات بیان کر دی ہیں۔ انہوں نے دوٹوک اعلان کیا کہ پارٹی کی جانب سے دیا گیا کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا، مریم نواز کی واپسی کے بعد سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

Leave feedback about this