ناپسندیدگی کے باوجود عمران کو اے پی سی میں بلایا،شہباز شریف: نہیں آئینگے ، پی ٹی آئی

ناپسندیدگی کے باوجود عمران کو اے پی سی میں بلایا(شہباز شریف)نہیں آئینگے ، پی ٹی آئی
کہ نوے روز میں الیکشن ہونا کلئیر ہوچکا ہے، عمران خان آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، معاشی حالات الیکشن کے آڑے نہیں آسکتے ،اسد عمرکی گفتگو
ذاتی پسند ناپسند سے بالاہوکر جدوجہد کرنی ہو گی،اے پی سے میں اس لیڈر کو بھی مدعو کیا ہے جو مجھ سے ہاتھ بھی ملانا پسند نہیں کرتا،منفی جواب نہیں ہونا چاہئے،وزیر اعظم
لاہور ( صحافی ۔ پی کے نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، ملک کے معاشی حالات الیکشن کے آڑے نہیں آسکتے ، الیکشن کمیشن الیکشن کرانے کا پابند ہے وہ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جمعرات کو پنجاب میں الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا ہم نے پارٹی کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کردی ہے اور عمران خان چند روز میں. پنجاب کی ٹکٹوں کا اعلان کرینگے. اسد عمر نے کہا کہ نوے روز میں الیکشن ہونا کلئیر ہوچکا ہے قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کی تاریخ دے چکا ہے اب الیکشن کمیشن الیکشن کرانے کا پابند ہے اسد عمر نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کرانے کے لئے دائر درخواست پر آئندہ سماعت پر امید کرتے ہیں فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا اسد عمر نے سانحہ پشاور کے حوالے سے کہا کہ پشاور میں جو سانحہ ہوا اس پر افسوس ہے تمام شہداءکی فیملی سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اسد عمر نے کہا کہ کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی دن ضائع کیے بغیر الیکشن کی تیاری کریں انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں تو ایسے میں کیسے انکے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ گورنر اور الیکشن کمیشن مانتے ہیں کہ انتخابات نوے دن میں ہونے ہیں مگر تاریخ دینے کو وہ تیار نہیں ہیں اسد عمر نے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس کےساتھ ہمدردی کرتے ہیں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کےذخائر، کم ترین سطح پر آئے ہیں حکومت شیخ رشید اور عمران ریاض کو گرفتار کررہی ہے اسد عمر نے کہا کہ ملک کو نئے انتخابات کی طرف جانے سے نہ روکا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اس لیڈر کو بھی مدعو کیا ہے جو مجھ سے ہاتھ بھی ملانا پسند نہیں کرتا، امید ہے کہ منفی میں جواب نہیں آئے گا۔گورنر ہاؤس کے پی میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ایک طرف ظلم کا بازار گرم کرنے والوں کو سیٹل کرنے کو تیار ہیں لیکن ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے اپنوں سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، اس طرح کے دہرے معیار نہیں چلیں گے۔شہباز شریف کا کسی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا آل پارٹیز کانفرنس میں ایک پارٹی کے لیڈر کو بھی مدعو کیا ہے جو مجھ سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتا، امید ہے نفی میں جواب نہیں آئے گا۔ان کا کہنا تھا ذاتی پسند ناپسند سے بالاہوکر جدوجہد کرنی ہو گی، خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کے لیے ملنے والی 417 ارب روپے کی آدھی رقم بھی خرچ ہوئی ہوتی تو صوبے کے عوام سکون کی نیند سوتے۔

Leave feedback about this

  • Rating