بابر اعظم پی ایس ایل میں سنچری بنانے کا خواب پورا کرنے کے لئے کوشاں

بابر اعظم پی ایس ایل میں سنچری بنانے کا خواب پورا کرنے کے لئے کوشاں
ایک نئی فرنچائز اور ایک نیا سیزن، یہ پی ایس ایل ایڈیشن میرے لیے مزید اہمیت رکھتا ہے اور میں اس سفر میں ایک اچھی شروعات کرنے کا منتظر ہوں : کپتان پشاور زلمی
لاہور ( صحافی ۔ پی کے نیوز) پاکستان کے کپتان بابر اعظم آئندہ آٹھویں ایڈیشن میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں سنچری بنانے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ’میرے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں سنچری اسکور کرنا ایک خواب ہے کیونکہ میرے پاس پہلے ہی دو ٹی ٹونٹی سنچریاں ہیں اور مختلف لیگز میں 4 سنچریاں ہیں ، میں اس ایچ بی ایل پی ایس ایل میں سنچری سکور کرنے کے بارے میں مثبت ہوں اور امید کرتا ہوں کہ بڑے سکور کے لیے جلد ہی صحیح وقت آئے گا‘‘۔بابر اعظم گزشتہ چھ سیزن تک کراچی کنگز کے لیے کھیلنے کے بعد ایک نئی فرنچائز پشاور زلمی کی قیادت کرنے کے لیے بھی پرجوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ “ایک نئی فرنچائز، اور ایک نیا سیزن، یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایڈیشن میرے لیے مزید اہمیت رکھتا ہے اور میں اس سفر میں ایک اچھی شروعات کرنے کا منتظر ہوں۔” بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ “اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ایک سیزن اور کراچی کنگز کے ساتھ چھ سیزن کے دوران مختلف کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم کا اشتراک کرنے سے مجھے بہت مدد ملی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں، ان کی ذہنیت، تربیت کے نظام اور مختلف حالات سے نمٹنے کے طریقے کے بارے میں جانتے ہیں تو آپ بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ 2021ء￿ کی چیمپئن ملتان سلطانز 13 فروری کو افتتاحی میچ میں موجودہ چیمپئن لاہور قلندرز کی میزبانی کرے گی جبکہ پشاور زلمی کراچی کا سفر کرے گی جہاں وہ 14 فروری کو کراچی کنگز سے مقابلہ کرے گی۔

Leave feedback about this

  • Rating