وزیر اعظم کل کراچی جائیں گے ،نیو کلیئر پاور پلانٹ کے تھری کا افتتاح کرینگے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف کل جمعرات کو کراچی جائیں گے،کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تھری کا افتتاح کرینگے ،ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر آج کراچی کیلئے روانہ ہوں گے ،ان کے ہمراہ وزیر وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ،وفاقی وزیر خرم دستگیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ساتھ جائیں گے، وزیر اعظم کراچی نیو کلیئر پاور پلانٹ تھری کا افتتاح اور منعقدہ تقریب سے خطاب کریں گے ،وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ملاقات کریں گے جبکہ ایم کیو ایم کا وفد بھی وزیر اعظم سے ملے گا ۔

Leave feedback about this