کرینہ کپور سجوئے گھوش کی آنیوالی ان ٹائیلٹڈ فلم میں جلوہ گر ہونگی

کرینہ کپور سجوئے گھوش کی آنیوالی ان ٹائیلٹڈ فلم میں جلوہ گر ہونگی
ممبئی (صحافی ۔ پی کے نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور جیدیپ احلاوات اور وجے ورما کے ساتھ سجوئے گھوش کی آنیوالی ان ٹائلٹڈ فلم میں جلوہ گر ہونگی ۔ فلم کی کہانی دی ڈیووشن آف سیسپکٹ ایکس ناول پر مبنی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کرینہ نے سجوئے کے اس پرجیکٹ کو ڈرامائی طور پر منفرد قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ فلم ڈرامائی حد تک مختلف ہے کیونکہ اس سے پہلے میں نے ہمیشہ ایسی فلموں میں کام مکیا ہے جن میں ڈانس ، گانے اور گلیمر لازمی ہوتا ہے تاہم اس میں ایسا کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا فلم کی کہانی ایک ماں بیٹی پر مشتمل ہے جو ایک جرم کی مرتکب ہو جاتی ہیں اور نکا ہمسایہ پولیس تحقیقات سے انھیں بچانے کے لئے معاون کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا اسی کے ساتھ انکی ایک اور فلم بلھنگھم میر ڈر بھی آ رہی ہے جس کے ڈائریکٹر ہانسال مہتا ہیں

Leave feedback about this

  • Rating