پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے عوام اور تنخواہ دار طبقہ کچل دیا گیا، عمران خان

پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے عوام اور تنخواہ دار طبقہ کچل دیا گیا، عمران خان
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے‘ منی بجٹ سے غیر معمولی مہنگائی ہوگی
کرپٹ اور نااہل امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹویٹ
لاہور (صحافی ۔ پی کے نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام اور تنخواہ دار طبقہ کچل دیا گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور نااہل امپورٹڈ حکومت نے ہماری معیشت تباہ کردی، حکومت کی مکمل بدانتظامی کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تازہ ترین اضافے نے عوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں ابھی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے، اس کے علاوہ 200 ارب روپے کے منی بجٹ کے ساتھ 35 فیصد کی شرح سے غیرمعمولی مہنگائی ہوگی۔

Leave feedback about this

  • Rating