کوٹ خواجہ سعید لاہورمیں 17 واں عظیم الشان قلندری میلہ24 فروری کو ہوگا

کوٹ خواجہ سعید لاہورمیں 17 واں عظیم الشان قلندری میلہ24 فروری کو ہوگا
عرس تقریبات میں معروف سماجی کارکن حافظ غلام مرتضیٰ بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے
قلندری میلہ کوخلیفہ سوئم اور منتظم اعلیٰ محمد یاسین سمیت دیگر خدمت گاروں کی معاونت حاصل ہے
لاہور( صحافی ۔ پی کے نیوز ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ کوٹ خواجہ سعید کے مدنی قبرستان نزد پی ایس او پمپ 17 واں عظیم الشان قلندری میلہ 24 فروری بروز ہفتہ شروع ہو رہا ہے ۔ میلہ میں روحانی شخصیت حضرت سخی سید حافظ مشتاق علی شاہ المعروف بابا جی رب سائیں گھڑیاں والی سرکار کی برسی کی تقریبات ہونگی۔ عرس تقریبات میں معروف سماجی کارکن حافظ غلام مرتضیٰ بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے ۔ بابا جی رب سائیں گھڑیاں والی سرکار کے خلیفہ اول حضرت حاجی افتحار علی المعروف حاجی سائیں سرکار تھے ۔ زائرین دور دور سے بابا جی سرکار کے دربار سے اپنے من کی مرادوں کیلئے حاضری دیتے ہیں ۔ قلندری میلہ گزشتہ سترہ سال سے جاری و ساری ہے جسے خلیفہ سوئم اور منتظم اعلیٰ محمد یاسین ، بابا اعجاز قلندری ، صاحبزادہ سہیل یاسین ، خدمت گار محمد اکرم ،خدمت گار خالد حیات ، خدمتگار رمضان ٹوہروی ،ماموں سائیں انور ، حاجی منیر ، لیاقت یاسین ، مزمل یاسین ، احمد یاسین ، اجمل یاسین ، ظہیر عباس منا ،بابر ندیم خالد ، سلیمانچاند ، رانا سلمان ، بلو بشارت احسان ، عمران اکرام ، رئوف قیوم ،جاوید ، اعجاز گلو اور پولے شاہ کی معاونت حاصل ہے ۔ تقریب کے پہلے روز غسل مبارک ، دوسرے روز چراغ اور تیسرے روز میلہ کی تقریبات ہونگی ۔

Leave feedback about this

  • Rating