کاروباری ہفتے میں پاکستانی روپیہ بد ترین گراوٹ کا شکار رہا

کاروباری ہفتے میں پاکستانی روپیہ بد ترین گراوٹ کا شکار رہا
انٹر بینک میں ڈالر 33.50روپے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30.50روپے بڑھ گیا
لاہور (صحافی ۔ پی کے نیوز) ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ بد ترین گراوٹ کا شکار رہا اس دوران انٹر بینک میں ڈالر 33.50روپے مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30.50روپے بڑھ گیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ڈالر پر سے کیپ ہٹاتے ہی ڈالر نے روپے کی قد کو گرادیا اور بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ۔ایک ہفتے کے دوران دوران اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر230روپے سے بڑھ کر264روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر240روپے سے بڑھ کر271روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں16.50روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت 275روپے سے بڑھ کر291.50روپے ہو گئی جبکہ20روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 312روپے سے بڑھ کر332روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر3روپے مہنگا ہو گیا جبکہ یورو کی قدر میں50پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

Leave feedback about this

  • Rating