فواد چودھری،اعظم سواتی اور اس سیقبل شہباز گِل سے سلوک کے بعد ابہام باقی نہیں کہ ہم بنانا ریبلک بن چکے ہیں، بیان
عمران خان تمام حلقوں سے الیکشن لڑیں گے یا نہیں تاحال فیصلہ نہ ہوسکا،اسد عمر کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اجلاس
عمران خان کل اجلاس میں سیاسی صورت حال اور آئندہ کی حکمت عملی طے کرینگے،پارٹی رہنمائوں کو اہم گائیڈ لائنز دینگے
اسلام آباد( صحافی ۔ پی کے نیوز )چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فواد کوہتھکڑیوں میں جکڑ کر اور سر/چہرہ ڈھانپ کر ایک دہشت گردکیطرح عدالت میں پیش کیاجارہاہے،اس سیظاہرہوتاہیکہ امپورٹڈحکومت اور ریاست گراوٹ کی کِن گہرائیوں میں اترچکی ہیں،فواد چودھری،اعظم سواتی اور اس سیقبل شہباز گِل سے روا رکھی جانیوالی سلوک کے بعد لوگوں کے ذہنوں میں کوئی ?ابہام باقی نہیں کہ ہم اب ایک بنانا ریبلک بن چکے ہیں،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اب تو جنگل کا قانون رائج ہے جہاں جس کی لاٹھی اسکی بھینس کا اصول کارفرما ہے،دستور و قانون پوری طرح آج کے فرعونوں کے محکوم ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیرصدارت پارٹی رہنمائوں کااجلاس ہوا جس میں پارٹی چیئرمین عمران خان کی سکیورٹی کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔اجلاس میں شبلی فراز ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، جمشید اقبال چیمہ ، اعجاز چوہدری ،شفقت محمود ،میاں محمود الرشید، ،شیخ امتیاز محمود ،میاں اسلم اقبال ، زبیر نیازی ، ڈاکٹر مراد راس ،ندیم بارا ،شبیر گجر ،ملک سرفراز کھوکھر ، ڈاکٹر نوشین احمد سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا جبکہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان تمام حلقوں سے الیکشن لڑیں گے یا نہیں تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔پارٹی قیادت کو اپنی اپنی تجاویز دو روز میں مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہے، ضمنی الیکشن کے حلقوں میں کس کو لانا ہے اور کس کو نہیں حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے ، پارٹی کے رہنمائوں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ،عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی سابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل (پیرکو) زمان پارک میں طلب کرلیا گیا ہے ،تحریک انصاف سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس لاہور طلب کیا ہے ،اجلاس میں سابق اراکین قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ،اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی،اجلاس میں مخصوص نشستوں پر کس کس کو نامزد کرنا ہے فیصلہ کیا جائے گا،چیئرمین تحریک انصاف رہنمائوں کو اہم گائیڈ لائنز بھی دیں گے۔

Leave feedback about this