پنجاب کی نگران کابینہ کے 8وزراء کو محکمے سونپ دئیے گئے ، کابینہ کا پہلا اجلاس طلب

پنجاب کی نگران کابینہ کے 8وزراء کو محکمے سونپ دئیے گئے ، کابینہ کا پہلا اجلاس طلب
بلال افضل کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،ایس ایم تنویر کو انرجی، انڈسٹری اینڈ کامرس کا قلمدان دیا گیا
ابراہیم مراد لوکل بلدیات ، ڈاکٹر جاوید اکرم سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے
ڈاکٹرجمال ناصر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، اظفرعلی محکمہ اوقاف، زکو و عشر اور منصور قادر محکمہ ہائر ایجوکیشن اینڈ سکولز کے وزیر ہونگے
لاہور (صحافی ۔ پی کے نیوز)پنجاب کی نگران کابینہ کے 8وزراء کو محکمے سونپ دئیے گئے ۔نگران کابینہ کا پہلا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کل نگران کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کرلیا، بتایا گیا ہے کہ کابینہ کا پہلا اجلاس ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں تمام صوبائی نگران وزرا اور محکموں کے سیکرٹریز شرکت کریں گے۔ کابینہ کے اجلاس میں صوبائی محکموں کے اہم امور سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا۔اجلاس میں صوبے کی گڈ گورننس اور دیگر انتظامی امور پر بریفنگ دی جائے گی۔علاوہ ازیں پنجاب کی نگران کابینہ کے 8وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے۔نگران صوبائی حکومت نے وزرا کو قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق بلال افضل کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیا ہے۔ایس ایم تنویر کو انرجی، انڈسٹری اینڈ کامرس، ڈاکٹر جاوید اکرم سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے۔اس کے علاوہ ابراہیم مراد لوکل بلدیات ، ڈاکٹرجمال ناصر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، اظفرعلی محکمہ اوقاف، زکو و عشر اور منصور قادر محکمہ ہائر ایجوکیشن اینڈ سکولز کے وزیر ہوں گے۔

Leave feedback about this

  • Rating