پرویز الہٰی نے فواد چوہدری سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی
فواد چودھری اور اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، پرویز الہی
چودھری صاحب معذرت کرنا آپ کا بڑا پن ہے،فواد کے بھائی فیصل فرید کا جواب
اسلام آباد(صحافی ۔ پی کے نیوز ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے فواد چودھری کے بھائی فیصل فرید ایڈوکیٹ کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں انہوں نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے بیان پر فواد چودھری کے اہلِ خانہ سے معذرت کی ہے ۔ چوہدری پرویز الہی نے فواد چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری اور انکے خاندان سے برسوں سے احترام و عقیدت کا رشتہ ہے،کل کے نادانستہ بیان سے فواد چودھری اور اہلِ خانہ کے جذبات مجروح ہوئے، جس پر افسوس ہے، فواد چودھری کی گرفتاری و جھوٹے پرچے کا اندراج نری سفاکیت، نہایت قابلِ مذمت ہے، اپنے بیان پر معذرت خواہ، فواد چودھری اور اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ چودھری صاحب معذرت کرنا آپ کا بڑا پن ہے، آپ ہمیں شرمندہ کررہے ہیں، چودھری صاحب آپ بڑے ہیں، میں اور میرا خاندان آپ کو اپنا بزرگ سمجھتے اور نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم بطور خاندان آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کی دائم سلامتی کیلئے دعاگو ہیں

Leave feedback about this