قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر 16 مارچ کو انتخابات کرانے کا اعلان
آئندہ عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا ،سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو 2 فروری کو بلا لیا گیا
6 سے 8 فروری تک کاغذ نامزدگی وصول کیے جائیں گے، جانچ پڑتال13 فروری تک ہوگی، الیکشن کمیشن
اسلام آباد( صحافی ۔ پی کے نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 33 حلقوں پر 16 مارچ 2023 کو ضمنی انتخابات ہوں گے جن کے لیے 6 فروری سے 8 فروری تک کاغذ نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال13 فروری تک ہوگی۔الیکشن کمیشن نے این اے 4، این اے 17، این اے 18، این اے 25، این اے 26، این اے 32، این اے 38، این اے 43، این اے 52، این اے 53، این اے 54، این اے 57، این اے 59، این اے 60، این اے 62، این اے 63، این اے 67، این اے 97، این اے 126، این اے 130، این اے 155، این اے 156، این اے 191، این اے 241، این اے 242، این اے 243، این اے 244، این اے 247، این اے 250، این اے 252، این اے 254، این اے 256 اور این اے 265 پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے اراکین نے استعفے دیدیے ہیں جسے اسپیکر کی جانب سے منظور بھی کرلیا گیا ہے، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اس وقت صرف 2 ممبران قومی اسمبلی ہیں جن کے استعفے چھٹی کی درخواست کی وجہ سے منظور نہیں کیے گئے۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ہے اس سلسلے میں الیشکن کمیشن نے نے 21 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو 2 فروری کو بلا لیا ہے، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے ضابطہ اخلاق پر مشاورت اور تجاویز مانگے گا،چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس دو فروری دن دو بجے ہوگاجبکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے 21 جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں

Leave feedback about this