ایک ہی روز میں ڈالر تمام ریکارڈ توڑتا ہوا 255 روپے سے بھی تجاوز کر گیا
انٹر بینک میں ڈالر231 روپے سے تجاوز کر گیا تھا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ کر 243 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی
کراچی (صحافی ۔ پی کے نیوز) امریکی ڈالر کے ریٹ پر لگی ای کیپ ختم ہونے کے بعد ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا، ڈالر کی تاحال انٹربینک میں بلند ترین قدر 239.94 روپے 28 جولائی 2022 کو تھی۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 262 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 25وپے مہنگا ہوا ہے۔۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر1 روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 230 اعشاریہ 50 روپے سے بڑھ کر 231 اعشاریہ 50 روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 2 اعشاریہ 25 روپے کے نمایاں اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 240 اعشاریہ 75 روپے سے بڑھ کر 243 روپے ہو گئی۔

Leave feedback about this