عمران خان اور پرویز الہٰی میں نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری چیلنج کرنے پر اتفاق
وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے قانونی مشاورت مکمل کر لی گئی،احتجاجی لائحہ عمل بھی تیار، پارٹی ذرائع
لاہور( صحافی ۔ پی کے نیوز ) عمران خان اور پرویز الہی ملاقات کی اندرونی دونوں بڑوں کی ملاقات میں نگران وزیراعلی کی تقرری کو چیلنج کرنے پر اتفاق، ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی تعیناتی پر عدالت سے رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیاگیا۔ ذرائع کاکہناہے کہ اس حوالے سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے قانونی مشاورت مکمل کر لی گئی، پارٹی ذرائع کے مطابق احمد اویس نے عمران خان اور ملاقات کے شرکاء کو مکمل آئینی و قانونی شقوں کے حوالے سے بریفنگ دی،ملاقات میں پرویز الہی کے ساتھ آئندہ انتخابات اور دیگر معاملات بارے بھی گفتگو کی گئی،ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی نے چوہدری پرویز الہی کو اپنے احتجاجی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا، ملاقات میں پنجاب میں نگران وزیراعلی کی جانب سے کی جانے والی تقرریوں پر تشویش کا اظہاربھی کیا گیا،

Leave feedback about this