ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات سامنے آگئیں

لاہور(صحافی ۔ پی کے نیوز )یشنل گرڈ سٹیشن خراب ہو گیا ، بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، بحالی کا کام جاری،ملک بھر میں کام متاثرہوا ہے۔ وزیر توانایی کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے تک ملک بھر میں بجلی بحال کردی جائے گی،

لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب معطل ہوئی، ذرائع لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کا بتانا ہے کہ لاہور سمیت تمام بڑے، چھوٹے شہر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق جنوبی و شمالی مین لائینوں میں بیک وقت فالٹ آیا۔

ادھر کراچی کے حوالے سے کیسکو چیف کا کہنا ہے کہ گڈو اور ڈی جی خان سے آنے والی سپلائی لائن ٹرپ کرگئیں جس کے باعث پورا بلوچستان بجلی سے محروم ہے، فنی خرابی سے متعلق معلومات لی جارہی ہیں۔

جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ان میں گلستان جوہر، گلشن جمال، راشد منہاس روڈ، رونگی، ملیر، قیوم آباد، اولڈ سٹی ایریا اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

بلوچستان کے تمام اضلاع میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے اور اس حوالے سے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) حکام کا بتانا ہے کہ گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی دونوں ٹرانسمشن لائنیں ٹرپ کر گئی ہیں جس کی وجہ سے صوبے کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، سرگودھا، شور کوٹ، پیر محل اور دیگر کئی شہروں میں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئ جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا
سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سےجاری ہے

 بریک ڈاؤن بجلی کی پیداوارانتہائی کم ہونے کے باعث ہوا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آج صبح بجلی کی پیداوار 7 ہزار میگاواٹ سے بھی کم تھی اور بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ واٹ تک تھا، پن بجلی کی پیداوارمیں 90فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ تھرمل بجلی کی پیداوار70فیصد کم تھی۔
ذرائع نے کہا کہ 12 سے زائد پاورپلانٹس فنی خرابیوں کے باعث بند ہیں، گدو ، جام شورو ، مظفر گڑھ کے پاور پلانٹس بند پڑے ہیں جبکہ 969 میگا واٹ نیلم جہلم منصوبہ 8 ماہ سے فنی خرابی کےباعث بند ہے۔
نندی پور، حویلی بہادرشاہ، بھکی پاور پلانٹس 30 فیصد بجلی پیدا کر رہے ہیں اور مذکورہ پاور پلانٹس کو ایندھن کی کمی کا سامنا ہے جبکہ قائد اعظم سولر پلانٹ سے بجلی کی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے۔
علی الصبح گدو پاور کی فریکوئنسی کم ہونے سے شمال جانب بجلی کا لوڈ غیر متوازن ہوا اور غیر متوازن لوڈ سے جنوبی حصے میں تھرمل پاور پلانٹس بند ہوئے۔

Leave feedback about this

  • Rating