پنجاب میں آٹا مزید مہنگا، روٹی16،نان30 روپے کا کر دیا گیا

پنجاب میں آٹا مزید مہنگا، روٹی16،نان30 روپے کا کر دیا گیا
فائن آٹا کا 80 کلو کا تھیلا 12 ہزار ،عام آٹے کا 15 کلو کا تھیلا 2ہزار میں مل رہا ہے ، مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی اور نان نہیں دے سکتے
قیمتیں بڑھانا ہماری مجبوری،ذمہ دار حکومت ہے جو ہمیں سستا آٹا فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی :سینئر نائب صدر وحید عباسی
لاہور (صحافی ۔ پی کے نیوز)نان بائی متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے ۔روٹی 16 روپے ،نان 30 روپے میں فروخت کیا جائے گا ،مزید تفصیل کے مطابق سینئر نائب صدر وحید عباسی نان بائی ایسوسیشن نے کہا مہنگی روٹی اور مہنگا نان ہماری مجبوری بن گیا تھا جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہوگیا جس کی ذمہ دار حکومت ہے جو ہمیں سستا آٹا اور سستا فائن آٹا فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے اس حوالے سے فائن آٹا کا 80 کلو کا تھیلا 12 ہزار روپے میں مل رہا ہے جبکہ عام آٹے کا 15 کلو کا تھیلا 2ہزار میں مل رہا ہے اس صورت حال میں مہنگا آٹا اور مہنگا فائن آٹا خرید کر سستی روٹی اور نان بازار میں فروخت نہیں کر سکتے ۔سینئر نائب صدر وحید عباسی نے مزید کہا آج سے شہر میں نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کر رہے ہیں جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا ۔

Leave feedback about this

  • Rating