وزیراعظم کا ریلوے کا سفر بہتر و محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کا حکم

وزیراعظم کا ریلوے کا سفر بہتر و محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کا حکم
سعد رفیق کی شہباز شریف سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور حلقے کی صورتحال پر گفتگو
وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش
لاہور ( صحافی ۔ پی کے نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو ریلوے کے سفر کو بہتر اور محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ماڈل ٹاون میں ملاقات کی ہے ۔ سابق اراکین پنجاب اسمبلی یاسین سوہل اور میاں نصیر بھی موجود تھے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کو بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے حوالے سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔وزیراعظم نے خواجہ سعد رفیق کو ریلوے کے سفر کو بہتر اور محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کرے کا حکم دیا ۔ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور حلقے کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ۔وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم شہباز شریف کو پنجاب میں آئندہ انتخابات کی صورتحال بارے بریفنگ بھی دی۔

Leave feedback about this

  • Rating