پی ڈی ایم سرکار کوسعودی عرب سمیت کوئی ملک پیسے دینے کوتیار نہیں ، عمران خان
پاکستان ڈوب رہا ہے، مگر ان دونوں خاندانوںکے اثاثے کھربوں روپے تک پہنچ گئے ہیں ، بھارت، بنگلا دیش آج ہم سے بہت آگے نکل گئے
حکومت میں آکرانہوں نے اپنے کیسز معاف کروا دیئے ہیں ، پہلے مشرف اور اب جنرل باجوہ نے انہیں این آر او ٹو دیا، چیئرمین پی ٹی آئی
لاہور (صحافی ۔ پی کے نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دووخاندانوں کے 30 سالہ اقتدار کی وجہ سے بھارت، بنگلا دیش آج ہم سے بہت آگے نکل گئے ہیں ،پاکستان ڈوب رہا ہے، آج دنیا کہہ رہی ہے پاکستان کے حالات سری لنکا جیسے ہونے لگے ہیں مگر ان دونوں خاندانوںکے اثاثے کھربوں روپے تک پہنچ گئے ہیں ، آج پی ڈی ایم سرکار کوسعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک پیسے دینے کوتیار نہیں ،آئی ایم ایف اس وقت قرضہ دے گا جب اس کی شرائط مانی جائینگی ، وکلا پاکستان کواس دلدل سے نکال سکتے ہیں، ایک آدمی نے سازش کر کے رجیم چینج کا فیصلہ کیا، ایک آدمی کے فیصلے کی وجہ سے حکومت گرائی گئی۔رول آکر کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم سرکار فیل ہو چکی، دو خاندانوں کی وجہ سے ملک ڈوب رہا ہے، کوئی بھی انہیں پیسے دینے کو تیار نہیں، اب تو سعودی عرب نے بھی انکار کر دیا۔ آئی ایم ایف اس وقت قرضہ دے گا جب ان کی شرائط مانی جائیں گی، پاکستان میں سری لنکا جیسی صورتحال زیادہ دورہ نہیں، حالات کی بہتری کا واحد راستہ صاف اور شفاف الیکشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں اتنا بڑا کرائسزنہیں آیا جو آچکا ہے، پاکستان دلدل میں پھنسا ہوا ہے، وکلا پاکستان کواس دلدل سے نکال سکتے ہیں، ایک آدمی نے سازش کر کے رجیم چینج کا فیصلہ کیا، ایک آدمی کے فیصلے کی وجہ سے حکومت گرائی گئی۔عمران خان نے کہا کہ یہ حکومت فیل ہو چکی ہے، سعودی عرب نے بھی کہہ دیا ہے کہ اب پیسے نہیں دیں گے، انہوں نے 8 ماہ میں دنیا کے چکر لگا لیے ہیں، بلاول زرداری تو کبھی پاکستان میں ملتا ہی نہیں، ان کو کوئی بھی پیسے نہیں دے رہا، اب تو سعودی عرب نے بھی انکار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوخاندانوں کے 30 سالہ اقتدار کی وجہ سے بھارت، بنگلا دیش آگے نکل گئے، دو خاندانوں کی دولت میں اضافہ ہوا لیکن پاکستان ڈوب رہا ہے، آج دنیا کہہ رہی ہے پاکستان کے حالات سری لنکا جیسے ہونے لگے ہیں، کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا آج ایل سیز کھولنے کے لیے پیسے نہیں۔عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ پرحملے کی تحقیقات میں رکاوٹ کون ڈال رہا ہے؟ جے آئی ٹی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اعظم سواتی کو پوتے پوتیوں کے سانے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ میں اپنے اوپرہونے والے حملے پرمقدمہ درج نہیں کراسکا، 75 سالہ اعظم سواتی پر ٹوئٹ کرنے پرپورے ملک میں مقدمات درج ہوئے۔عمران خان نے کہا کہ 90 کی دہائی میں پاکستان کے تمام اعشاریئے مثبت تھے لیکن آج پاکستان میں سری لنکا جیسی صورتحال ہے اور پاکستان کے زرمبادلہ تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں۔ کوئی بھی ملک اور ادارہ پاکستان کو ادھار دینے کے لیے تیار نہیں۔ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے اور قانون پر عمل درآمد ہو گا تو ملک موجود حالات سے نکلے گا ۔نامور ڈاکوؤں کو اقتدار میں بیٹھا دیا گیا ہے اور پی ڈی ایم نے اقتدار میں آکر این آر او لیا جبکہ رول آف لا ہے کہ کسی کو این آر او نہ دینا۔ کسی بھی ترقی یافتہ ملک میں یہ نہیں ہوتا کہ کوئی چوری کرے اور اسے معافی مل جائے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک کی مدد کی۔انہوں ںے کہا کہ ہماری حکومت میں 17 سال بعد ملک ترقی کر رہا تھا اور ملک میں انڈسٹریز چل رہی تھی جبکہ ٹیکس بھی ریکارڈ جمع ہوا۔ جب تک برآمدات نہیں بڑھیں گی ملک ایسے ہی بحران کا شکار ہو گا جبکہ ہم نے ملک میں سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آکرانہوں نے اپنے کیسز معاف کروا دیئے ہیں جبکہ پہلے مشرف اور اب جنرل باجوہ نے انہیں این آر او ٹو دیا۔ جتنے بھی ان کے پرانے کیسز تھے سب ختم کروا دیئے گئے۔ سابق وزیر اعظم اپنے اوپر ہوئے حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کروا سکا جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں قانون کی حکمرانی ہے اور ترقی یافتہ ممالک اپنے کمزور شہری کو قانون کے ذریعے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بھارت کی تعریف کی جو وہ بار بار ٹی وی پر دکھا رہے ہیں اور شہباز شریف کہتا ہے کہ ہمیں بھارت سے دوستی کرنی چاہیے۔ میں 26 سال سے رول آف لا کے لیے جدوجہد کر رہا ہوں۔ ڈیڑھ مہینے پہلے پتہ تھا کہ یہ میرے اوپر حملہ کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہونے کے باوجود پولیس بات نہیں مان رہی تھی اور جے آئی ٹی اراکین نے عدالت میں جا کر اپنا بیان تبدیل کیا۔ جے آئی ٹی کو سبوثاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور جس طرح جے آئی ٹی پر پریشر ڈالا جارہا مجھے اب یقین ہے کہ حملہ کس نے کروایا۔

Leave feedback about this