نگران وزیر اعلیٰ کے پی کے : حکومت اور اپوزیشن کا اعظم خان کے نا م پر اتفاق

نگران وزیر اعلیٰ کے پی کے : حکومت اور اپوزیشن کا اعظم خان کے نا م پر اتفاق
اعظم خان ایسےشخص کا چنائو کیا ہے جو سب کیلئے قابل قبول ہو، اکرم درانی ، محمود خان کی گفتگو
پشاور( صحافی ۔ پی کے نیوز )نگران وزیر اعلیٰ کے پی کے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کا اعظم خان کے نا م پر اتفاق ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیر اعلیٰ کیلئے اعظم خان کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے ۔ اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ اعظم خان ایسےشخص کا چنائو کیا ہے جو سب کیلئے قابل قبول ہو ۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں متفقہ طور پر نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوا ہو ۔وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھاکہ تاریخ میں پہلی بار متفقہ طور نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوا اور ہم نے اپنے لیڈر کی مشاورت سے اعظم خان پر اتفاق کیا۔ اعظم خان چیف سیکرٹری سمیت دیگر عہدوں پر رہ چکے ہیں ۔سابق نگران وزیر بھی رہے

Leave feedback about this

  • Rating