بولان : ریلوے ٹریک پر دھما کہ، جعفرایکسپریس کے انجن سمیت 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

بولان : ریلوے ٹریک پر دھما کہ، جعفرایکسپریس کے انجن سمیت 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

سیکورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیا ، ریسکیو کا کام شروع ،سبی اور بولان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
جعفر ایکسپریس مچھ سے پشاور جارہی تھی کہ مچھ کے قریب پنیر اور پیشی کے درمیان پہاڑی علاقے میں جعفر ایکسپریس کونشانہ بنایا گیا
وزیراعلیٰ بلوچستان کی جعفر ایکسپریس کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت ،زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
کوئٹہ ( صحافی ۔ پی کے نیوز )بولان کے علاقے مچھ کے قریب پنیر ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفرایکسپریس کے انجن سمیت 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ،17 افراد زخمی ہوگئے سیکورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیا اور ریسکیو کا کام شروع کردیا گیا ہے،سبی اور بولان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،زخمیوں کو سول ہسپتال اور سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں پر 4 مسافروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے سرکاری ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس مچھ سے پشاور جارہی تھی کہ مچھ کے قریب پنیر اور پیشی کے درمیان پہاڑی علاقے میں جعفر ایکسپریس کونشانہ بنایا گیا ہے جعفر ایکسپریس مچھ سے پشاور جارہی تھی کہ ریلوے ٹر یک پر دھماکہ ہوا ہے دھماکے کے نتیجے میں انجن سمیت نو بوگیاں پیٹری سے اتر گئیںجس کے نتیجے میں 17 مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے واقعے کے بعد سول ہسپتال سبی اور بولان میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو سول ہسپتال سبی،مچھ ،ڈھاڈر اور سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کیا جارہا ہے ریلوے انتظامیہ سبی نے مسافروں کو لانے کے لئے سبی سے ریلیف ٹرین روانہ کر دی ہے جو وہاں پر پھنسے ہوئے مسافروں کو ریلیف ٹرین کے لئے سبی لایا جائے گا واقعے کے بعد ٹرینوں کی آمد روفت معطل ہوگئی ہے علاقہ پہاڑی دشوار گزار ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا رہا جبکہ پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سبی اسٹیشن پر روک دیا گیا اور مسافروں کو ویگن کے ذریعے کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں زیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جعفر ایکسپریس کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں مسافروں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلء کی جانب سے دہشت گردی کے واقعہ کے فوری بعد ڈپٹی کمشنر کچھی اور سبی کو ریسکیو سرگرمیوں کے آغاز اور متاثرہ مسافروں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر کے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی جبکہ وزیراعلیٰ نے سبی اور مچھ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت بھی کی وزیراعلی نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ ریلوے ٹریک گیس پائپ لائن اوربجلی کی تنصیبات کی حفاظت کے لیئے مزید موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ اور قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے جعفر ایکسپریس کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

Leave feedback about this

  • Rating