پاکستان کو قرض کی فراہمی مؤخر کرنے کی خبردرست نہیں ، ورلڈ بینک

پاکستان کو قرض کی فراہمی مؤخر کرنے کی خبردرست نہیں ، ورلڈ بینک
تمام مجوزہ آپریشنز اور ان کی رقوم سے متعلق بورڈ کی منظوری کی تاریخیں واضح ہیں، وضاحت
اسلام آباد(صحافی ۔ ؛پی کے نیوز)ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے آپریشنز میں ممکنہ تاخیر سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔گزشتہ روز میڈیا پر اس قسم کی خبریں آئی تھیں کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری ایک سال کے لیے مؤخر کر دی ہے۔پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان میں عالمی بینک کے ممکنہ آپریشنز کی منظوری میں تاخیر سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ ہمارے تمام مجوزہ آپریشنز اور ان کی رقوم سے متعلق بورڈ کی منظوری کی تاریخیں واضح ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک مجوزہ منصوبوں کی تیاری کی بنیاد پر پروجیکٹ کی تجاویز کے تبادلے کے وقت کا فیصلہ کرتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Rating