حکومت سندھ کی جماعت اسلامی کو خدشات دور کرنے کی یقین دہانی
جماعت اسلامی کے مسائل کے حل میں غیرجانبدار کردار ادا کریں گے، مراد علی شاہ
ہمارے ساتھ آکر بیٹھیں ہم میئر پر فارمولا طے کرنے کیلئے تیار ہیں،سعید غنی
کراچی(صحافی ۔ پی کے نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو ان کے جائز خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو ٹیلی فون کر کے حالیہ بلدیاتی الیکشن اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر گفتگو کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے حافظ نعیم الرحمان کو جماعت اسلامی کے جائز خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ جماعت اسلامی الیکشن سے متعلق مسائل پر الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا جماعت اسلامی کے سندھ حکومت سے متعلق مسائل کے حل میں غیرجانبدار کردار ادا کریں گے۔قبل ازیںکراچی میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سے ترجیحی بنیاد پر بات کرنے کو تیار ہیں۔جماعت کو توقع سے زیادہ نشستیں ملی ہیں اور وہ صفر سے 100 پرچلی گئی ہے۔قبل ازیں سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ جہاں جماعت ہار جاتی ہے وہاں شور شرابہ کیا جاتا ہے۔ شہر کی صورتحال کو خراب نہ کیا جائے۔حافظ نعیم کا میرے بھائی سے متعلق دیا گیا بیان غلط ہے۔ میرا بھائی دوبارہ گنتی میں نہیں جیتا بلکہ وہ ایک یوسی سے ہارا تھا ایک سے جیتا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جماعت ٹی وی پر بیٹھ کر مئیر نہ مانگے،ہمارے ساتھ ا?کر بیٹھیں ہم میئر پر فارمولا طے کرنے کیلئے تیار ہیں۔ حیرت ہے کہ جماعت کیسے جیت گئی۔ یہ ہمارے علاقے تھے اور ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے منتخب ہوتے رہے ہیں۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ بہت ساری چیزیں ہمارے سامنے ا?ئی ہیں۔ ہم حقائق سامنے لائے تو ا?پ چیخنا شروع کردیں گے۔ جماعت سے درخواست کرتا ہوں خود بھی جا کر باکس چیک کریں۔ فیس بک پر جیتا ہوا بندہ جیتا ہوا نہیں ہوتا ووٹ لینا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی پی ٹی ا?ئی والوں کی خالہ کا گھر نہیں کہ جب چاہیں چلے جائیں جب چاہیں ا?جائیں۔ ہم نے ان کے چھکے چھڑا دئیے ہیں۔یاد رہے کہ 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اب تک کے تجائع کے مطابق پیپلز پارٹی 92 اور جماعت اسلامی 88 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے لیکن جماعت اسلامی نے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس فارم 11 اور 12 موجود ہیں جس کے مطابق ہماری نشستوں کی تعداد 94 تک بنتی ہے لیکن الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے ساتھ مل کر ہماری نشستوں کو کم کر رہا ہے جو ہم نہیں ہونے دیں گے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پہلے پیپلز پارٹی ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کرے پھر ہم ان کے ساتھ بات کریں گے، ہمارے پاس میئر کے لیے پی ٹی ا?ئی کی صورت میں بہتر ا?پشن موجود ہے۔#/s#

Leave feedback about this