وزیر اعلیٰ کے پی کے کا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان

 پشاور(صحافی ۔ پی کے نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلیاں بھی آج ہی تحلیل ہو جایینگی ۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے لیے سمری آج ارسال کریں گے اور ملکی مفاد میں اسمبلی آج ہی تحلیل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال انتہائی خوش اسلوبی سے گزرے، تمام کابینہ ارکان، حکومتی، اپوزیشن ارکان اور بیورو کریسی کا شکر گزار ہوں، عوام کا خصوصی شکریہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پورے ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے، امپورٹڈ حکمرانوں کے باعث ملک میں عدم استحکام ہے، اب کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا ناگزیر ہو چکا ہے۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کی جب سمری آئے گی تو تب دیکھوں گا کہ دستخط کروں یا نہ کروں، اسٹیئرنگ کمیٹی کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ قبائلی علاقوں کو ار سال فنڈ نہیں ملے۔

Leave feedback about this

  • Rating