روایتی طریقوں سے باہر آئیں ، نواز شریف کا پارٹی انتخابات کی تیاریوں کا حکم
نواز شریف کا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ کو پھر فون،پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے گفتگو
احسن اقبال کی نواز شریف اور مریم نواز سے جلد وطن واپس آنے کی درخواست ،ذرائع
اسلام آباد،لاہور، لندن(صحافی ۔ پی کے نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ کو پھر فون،پنجاب اسمبلی کی تحلیل سیاسی صورتحال اور پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ سے لیکر دو روز میں نواز شریف نے رانا ثناء اللہ کو تین بار فون کیا۔ اور لمحہ بہ لمحہ صورتحال کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں گائیڈ لائن دی،نواز شریف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران میاں نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی کو اعتماد کے ووٹ کے موقع پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چائیے تھا۔ ذمہ داری لینے والوں کو کمزور پچ پر نہیں کھیلنا چاہیے تھا، رانا ثناء اللّٰہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کی یقین دہانی پر ہم نے موقف تبدیل کیا تھا۔ اور پارٹی اپنے اس موقف پر قائم تھی کہ اسمبلی ٹوٹنے دیں۔ مسلم لیگ ( ن) کے قائد میاں نواز شریف نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کو پارٹی انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے مسلم لیگ نے کے قائد میاں نواز شریف سے لندن مین ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لندن میں ہو نیوالی ملاقات میں سنییر نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میںپنجاب کی موجودہ صورت اور پارٹی کے موجودہ ڈھانچے پر بھی گفتگو ہوئی ، نواز شریف نے احسن اقبال کو پارٹی انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا۔ قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ن لیگ کو فعال اور متحرک بنانے کیلیے آؤٹ آف باکس فیصلے بھی کرنا ہونگے۔ اب ہمیں بھی روایتی طریقوں سے باہر آنا ہوگا۔ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نے احسن اقبال نے مریم نواز کو احسن اقبال کی پارٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی،مریم نواز نے خصوصی طور پر پنجاب میں پارٹی میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا۔
Leave feedback about this